حیدرآباد۔21۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق ریاستی نائب وزیر اعلی دامودر راج
نرسمہا نے ٹی آر ایس کیم صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے
کہا کہ کے سی آر تلنگانہ علاقہ
کے چور ہیں۔ وہ تلنگانہ کے اضلاع میں اپنے
خاندان کے لئے سیاسی مفادات فراہم کر رہے ہیں۔ دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ
کے سی آر اپنے مفادات کے خاطر ہی اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔